امریکہ کا چینی واشنگ مشینز پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ قابل افسوس ہے ، چینی چیمبر آف کامرس

ہفتہ 4 فروری 2017 22:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) چین کی چیمبر آف کامرس نے امریکہ کی جانب سے چینی واشنگ مشینز پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کئے جانے کا فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چینی چیمبر آف کامرس کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فیصلہ نہ صرف چینی کمپنیوں بلکہ امریکی صارفین کیلئے نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

دسمبر2016میں امریکی محکمہ تجارت نے چین سے درآمد کی جانے والی واشنگ مشینز پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر گزشتہ دنوں امریکہ کے بین الاقوامی تجارتی کمیشن نے اپنا فیصلہ سنایا تھا ۔

چیمبر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنی منڈی کو بچانے کیلئے اس طرح کے اقدامات قابل افسوس ہیں ، باہمی فوائد کی بنیاد پر مذاکرات سے معاملہ کو حل کرنا چاہیے ۔2015میں چین کی جانب سے 1.1ارب ڈالرز کی واشنگ مشینز امریکہ برآمد کی گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :