ڈیرہ،2013میں سنٹرل جیل پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے 25سالہ قیدی گرفتار

ہفتہ 4 فروری 2017 23:10

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر 2013میں سنٹرل جیل پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے 25سالہ قیدی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیفٹیننٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران 2013میں سنٹرل جیل ڈیرہ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران جیل سے فرار ہونے والے قیدی ہمایوں مروت ولد محمد زمان سکنہ لکی مروت حال دین پور کو گرفتار کرلیا ،مذکورہ اشتہاری مجرم 25سالہ سزا یافتہ قیدی تھا اور دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :