قومی سنوکر ٹیم ایشیئن انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اتوار 5 فروری 2017 13:20

اسلام آباد ۔ 05فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) قومی سنوکر ٹیم ایشیئن انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ رواں سال بھارت میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر نوید کباڈیا کے مطابق ایشیئن انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ رواں سال 8 سے 15 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں دو سے تین پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ کے آخری ہفتے میں لگایا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 15 سے 16 ایشیئن ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :