اٹلی ،سینٹ اگاتھا کے یوم پیدائش پر تین روزہ تقریبات کا آغاز، لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 5 فروری 2017 13:30

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) اٹلی کے تاریخی شہر کتانیا میں سینٹ اگاتھا کے یوم پیدائش پر تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں جن میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے تاریخی شہر کتانیا کی سرپرست سینٹ اگاتھا کے یوم پیدائش پر تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

تقریبات میں شہر اور دنیا کے دوسرے ملکوں سے لاکھوں سینٹ اگاتھا کے عقیدت مند حصہ لیتے ہیں ۔ سینٹ اگاتھا کے مجسمے اور ان کے گرجا کے ماڈلوں کی شہر کی سڑکوں پر پریڈ کی جاتی ہے ۔ سینٹ اگاتھا فیسٹول کو مسیحی دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ سینٹ اگاتھا دو سو اکتیس عیسوی میں پیدا ہوئیں ۔ رومیوں کے مذہبی عقائد کے خلاف اور حضرت عیسی کی تعلیمات پر عمل کرنے کی وجہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے دو سو اکیاون عیسوی میں ان کا انتقال ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :