ہسپتالوں میں ایمبولینسز کا نظام اب ریسکیو1122چلائے گا،شوکت عزیز بھٹی

اتوار 5 فروری 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمبولینسز کا نظام اب ریسکیو1122چلائے گا ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ وہاں بہترین ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ہونی چاہیے کیونکہ عام آدمی کو ہسپتال میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین ہیومن ریسورس انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جنگ کرر ہے ہیں ۔ اس حوالے سے بڑے چیلنجز ہیںلیکن ہمارا عزم اس سے بلند ہے ۔طبی سہولتوںکا معیار عوام کی توقعات کے مطابق ہونے تک میری جنگ جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید مالی و انتظامی خود مختاری دی جائے گی اوراس فیصلے سے کابینہ کمیٹی کو ازخود اقدامات کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کیلئے مزید نرسوں اور پروفیشنلز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے سرکاری ہسپتالوں میں مزید بہتری آئے گی۔انہوںنے کہا کہ ایمبولینسز کے نظام کو بہترین بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیاگیا ہے اورہسپتالوں میں ایمبولینسز کا نظام اب ریسکیو1122چلائے گا۔محکمہ صحت کی ایمبولینسز ریسکیو1122کے حوالے کردی گئی ہیںجبکہ مریضوں کیلئے نئی ایمبولینسز بھی خریدی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نئے خریدے جانیوالے موبائل ہسپتالوں کو موبائل ایمرجنسیز کے طورپراستعمال کرنے کاپلان مرتب کیا جائے اوراس اقدام سے دوردراز کے علاقوں میں مریضوں کو ایمرجنسیزکی صورت میں سہولت میسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت ہسپتال کو چلانے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں اوراس ضمن میں بیرون ملک روڈ شوز کا انعقاد بھی کیا جا ئے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ محنت ،عزم اورجذبے کیساتھ کی گئی کاوشیں ضرور کامیاب ہوں گی اور ہم سرخروہوں گے۔

متعلقہ عنوان :