ْڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے ماسوائے ڈیلرز ایل پی جی سلنڈروں کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی

اتوار 5 فروری 2017 16:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت کے مطابق بدوں ڈیلر شپ ایل پی جی سلنڈرز پر دفعہ 144نافذ لیکن اس کے باوجود مختلف ڈیلرز رجسٹریشن کے بغیر سلنڈرز کی ری فیلنگ کا کاروبار کررہے ہیں جو کہ صارفین کیلئے نقصان کا باعث ہے ان سلنڈر میں کم گیس بھروائی جاتی ہے اور یہ گیس ناقص ہوتی ہے جس سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بھی تباہ ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور پرائس کنٹرول کمیٹی اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں صرف اور صرف کمپنی کی گیس اورگاڑیوں کوگیس ری فلینگ کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

دیگر کسی بھی سلنڈروں والی گاڑی کو فوری طور پر ضبط کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :