کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پیر اعجاز ہاشمی

کشمیری آزادی کی جنگ صدیوں تک لڑ سکتے ہیں، بھارت کو گھٹے ٹیکنے پر مجبو ر کرینگے ،عوام کی کشمیر کے ساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیا د، تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی بنیاد پر ہے‘ مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان

اتوار 5 فروری 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ،جن میں کارکنوںنے بھر شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری آزادی کی جنگ صدیوں تک لڑیں گے اور بھارت کو گھٹے ٹیکنے پر مجبو ر کریں گے۔

عوام کی کشمیر کے ساتھ وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیا د اور تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی بنیاد پر ہے۔ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر پر ہمارے حکمران اور پارلیمنٹ کیا کررہی ہے۔ پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ 1947سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سری نگر سے اٹھ رہے ہیںاور گلی کوچوں میں سبزہلالی پرچم لہرا کر وہ اپنے پاکستانی ہونے کا ہر روز اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوان مظفر وانی کی شہادت نے واضح کردیا ہے کہ کشمیری اپنی آزاد ی کی جنگ صدیوں تک لڑسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت80۔ ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا۔ مگر استقامت ہے کشمیری ماوں کی جو اپنے بچوںکی شہادت پر فخر کرتی ہیں۔لیکن عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کشمیری بھائیوں سے یوم یکجہتی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر عزم کا اظہار ہے۔

جس سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا،کبھی حکمران سستی کا مظاہرہ کربھی لیں توعوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ جو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں کرسکی۔مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کی سربراہی میں جس طرح مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا تھا ، موجودہ چیرمین نہیں کرسکے۔

اس کے لئے واضح دلائل اور جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ محض عہدہ لے لینا کامیابی نہیں، اس منصب کے تقاضوں کے مطابق کردار بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔1947ء میں مسلم اکثریتی علاقے جنت نظیر کشمیر پر ڈوگرا راج سے ساز باز کرکے بھارت نے قبضہ کیا۔ مگروہاں کے عوام کے رد عمل کی وجہ سے وہ اسے ہضم کرسکاہے، نہ آئندہ کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :