ایشین جونیئر اور جونیئر ورلڈ کپ سنوکر چیمپئن شپ ‘خیبرپختونخوا سے محمد رفیق پاکستان ٹیم میں شامل

اتوار 5 فروری 2017 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) ایشین جونیئر اور جونیئر ورلڈ کپ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا سے محمد رفیق کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیاگیا تاہم ان کی ان دونوں ایونٹس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے اس سلسلے میں صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقاربٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رفیق کا تاحال پاسپورٹ نہیں بن سکا جس کے باعث ان کی ان دونوں ایونٹس میں شرکت مشکوک ہے انہوں نے بتایا کہ اگر ایک روز کے اندر ان کا فارم ب تیار نہ ہوا تو انہیں پاسپورٹ بھی نہیں ملے گا انہوں نے ڈی جی نادرا اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کھلاڑی کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے اور اس کا فارم ب اور پاسپورٹ جلد از جلدتیار کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :