Live Updates

مقبولیت کا سروے اس لیے نواز شریف کے حق میں آیا ،انہوں نے انرجی ، دہشتگردی ،مہنگائی اور ڈوبتی معیشت پر قابو پا کر دکھا یا ‘مشاہد اللہ خان

نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہیں ، عمران خان اپنی اے ٹی ایمز جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیر کفالت ہیں عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کے آنسو پو چھے نہیں بلکہ آنسو نکالے ہیں ‘سینیٹرکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 فروری 2017 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کی کوئی آف شو رکمپنی نہیں ، آف شور کمپنی عمران خان ، جہانگیر خان ترین اور علیم خان کی ہے ، پیپلزپارٹی کی 34آف شور کمپنیاں ہیں لیکن اس کا کسی نے نام نہیں لیا ، مقبولیت کا سروے اس لیے میاں نواز شریف کے حق میں آیا ہے کیونکہ انہوں نے اس ملک میں انرجی ، دہشتگردی ،مہنگائی اور ڈوبتی معیشت پر قابو پا کر دکھا یا ہے ،نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہے ، عمران خان اپنی اے ٹی ایمز جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیر کفالت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئیج آرٹ اینڈ کلچر میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اتنے شہروں میں میٹرو بن رہی ہے ، یہی اصل ترقی ہے کیونکہ اس سے غریب کو روزگار میسر آتا ہے، نواز شریف نے جتنے وعدے کیے وہ ہمیشہ پورے کر کے دکھائے لیکن عمران خان نے جتنی باتیں کیں ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا ،انہو ں نے خیبرپختونخواہ کی عوام کے آنسو پو چھے نہیں بلکہ آنسو نکالے ہیں ، انہو ں نے تو وہاں ایک ارب درخت لگانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

صرف باتیں کرنے اور عملی کام نہ کرنے کی وجہ سے ہی عمران خان کی مقبولیت آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے ، ابھی بھی ان کے پاس ڈیڑھ سال باقی ہے ، ان کو مشور ہ دیتا ہوں کہ ابھی بھی کام کی طرف دھیان دیں ،پیپلزپارٹی بھی صرف باتیں کر رہی ہے، کچرا کنڈی پر حکومت کر رہی ہے ، اسے بھی چاہیے کہ کام کر کے دکھائے، عمران خان صاحب ! باتیں کرنے کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کیلئے ہو تی ہیں ،پہلے اپنے صوبوں میں اس پر عمل کرنا شروع کر یں ، پھر دوسرے صوبوں کی بات کیجئے گا۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے ہر جگہ پا نامہ اور احتساب کی رٹ لگا رکھی ہے لیکن اپنے صوبے خیبرپختونخواہ کا احتساب کمیشن ہی ختم کر دیا، جہانگیر ترین خیبرپختونخواہ میں ٹھیکے لے رہے ہیں ،ان کے وزراء گرفتار ہورہے ہیں ، ان کو آپ کیوں نہیں پو چھتے نہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام ہے اور نہ ہی نواز شریف کی کوئی آف شو رکمپنی ہے ، آف شور کمپنی تو عمران خان ، جہانگیر خان ترین اور علیم خان کی ہے ، پا نامہ لیکس میں آصف علی زرداری کا نام ہے اور پیپلزپارٹی کی 34آف شور کمپنیاں ہیں لیکن اس کا کسی نے نام نہیں لیا ، عمران خان آج تک اپنے روزگار کا حساب ہی نہیں دے سکے کیونکہ وہ خود اپنی اے ٹی ایمز جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیر کفالت ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ مقبولیت کا سروے اس لیے میاں نواز شریف کے حق میں آیا ہے کیونکہ انہوں نے اس ملک میں انرجی ، دہشتگردی ،مہنگائی اور ڈوبتی معیشت پر قابو پا کر دکھا یا ہے ،نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہے ،عمران خان تو نواز شریف سے پیسے لیتے رہے ہیں ، یہ تو منگتے ہیں ،انہو ں نے شوکت خانم ہسپتال کی خیرات اور زکوٰة کا پیسہ بیرون ملک عیاشیوں میں لگایا جس کے واضح ثبوت ہیں ، پہلے اپنا احتساب کریں پھر دوسروں کا نام لیں۔

انہو ں نے کہا کہ پانامہ نان ایشو ہے ، عمران خان پانامہ کا شور اس لیے مچاتے ہیں تاکہ انہیں اپنے صوبے میں اپنی ناکامیوں کا حساب نہ دینا پڑے، انتخابات 2018ء میں نواز شریف ایسا جیتیں گے کہ عمران خان کی نسلیں بھی یا درکھیں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات