ایڈز کے مرض کو اب کنٹر ول کیا جا سکتا ہے ،ڈا کٹر یو نس چا چڑ

ْاس علا قے میں بلڈ بینک کی شدید ضرورت ہے، سندھ حکومت قیا م میں تعا ون کر ے ،واحد رحما نی فا طمہ کڈ نی کیئر اسپتا ل میں HIVوارڈ کا افتتاح ۔سید خالد شاہ ،ڈاکٹر آفتا ب ، ڈاکٹر ارشد اکبر کاچھیلو ، شکیل بیگ کا خطاب

اتوار 5 فروری 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبا ئی پر و جیکٹ ڈائر یکٹر و پروگرام مینجر ڈاکٹر محمد یو نس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز اب ایسا مرض ہے کہہ جسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، یہ ایک مریض سے دوسرے شخص میں ، گلے ملنے ، تیمارداری کرنے یا علا ج میں مدد دینے سے نہیں پھیلتا ہے لہذا ایڈز کے مر یض کو اچھوت نہیں سمجھنا چا ہیے اور یہ بھی کہہ یہ مرض محض ناجائز تعلقات کے باعث ہی نہیں پھیلتا بلکہ اس کے علاوہ اس مرض کے فروغ پا نے کے دیگر اسبا ب بھی ہیں وہ گزشتہ روز حواعلم الشفا ء ٹرسٹ کے ادارے فاطمہ میدیکل کمپلیکس سرجانی ٹائون میں قائم کر دہ فاطمہ کڈنی کیئر اسپتال میں گردوں کے امراض کے ساتھ ساتھ ایڈ ز کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے علیحدہ وارڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کر رہے تھے اس مو قع پر چیئر مین ٹرسٹ واحد علی رحمانی، ڈپٹی مینیجر سندھ ایڈ ز کنٹرول پروگرام صوبہ سندھ ڈاکٹر آفتا ب احمد، مرکزی چیئر مین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سید خالد شاہ، ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشدروحوی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و یوسی چیئر مین علی اکبر کا چھیلو ، کنز یو مر رائٹسس پروٹیکشن کو نسل آف پاکستان کے چیئر مین شکیل اے بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر حواعلم الشفا ء ٹرسٹ ارسلان رحمانی،ممتاز رحمانی قادری، یو تھ پارلیمنٹ کے کوآرڈینٹر سید طا رق شاہ ، ڈاکٹر خالد جمیل، چیف کوآرڈینٹر معروف گائنا کالو جسٹ ڈاکٹر تاج فاروقی، اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایو ب عباسی، میڈیا کو آرڈینٹر ابرار حسین، گدی نشین منگھو پیر مزار خلیفہ میر محمد، سینئر صحافی فرزند علی، Green Karachi save karachi پرو گرا م کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد، سینئر صحا فی عاجزجمالی ، ڈاکٹر سعید احمد و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین ٹرسٹ واحد علی رحمانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 27سالوں سے اپنے ٹرسٹ کے تحت مختلف فلاحی پروجیکٹس پر کام کرتے ہوئے غریب و نادار اور مفلس و مستحق اور نچلے طبقے کی مقدور بھر خدمت کررہے ہیں حالانکہ ہمیں حکومت کی کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کی مدد حاصل نہیں اس علاقے میں بلڈ بنک کی شدید ضرورت ہے سندھ حکومت اسکے قیام میں ہمارے ساتھ تعاون کرے جبکہ آج ہم نے ایڈز کے مریضوں کیلئے بھی اپنے ہاں ایک الگ وارڈ قائم کردیا ہے ہم یہاں ہیپٹائٹس بی اورسی کے مریضوں کی بھی خدمت کرنا چاہتے ہیں مخیر حضرات تعاون کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی مینجر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی ایڈز کے مرض کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ ہمارے ہاں ایڈز کے حوالے سے جو خدشات اور مختلف قسم کے غلط Perceptionsفروغ پاچکے ہیں اُن سے ہمیں جان چھڑانی ہوگی اور ایڈز کے مریضوں کے ساتھ اپنا رویہ نارمل رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مریض کے ساتھ ایک برتن میں کھانا کھانے سے بھی یہ مرض نہیں لگتا چناچہ ایڈز کے مریضوں کو ہم قید تنہائی سے باہر رکھیں ۔

ڈائریکٹر فاطمہ میدیکل کمپلیکس ڈاکٹر ارشد روحوی نے اپنے خطا بمیں کہا کہ جسما نی بیماری خواہ کتنی بھی خطر ناک ہو اس کا ہم ہر سطح پر علا ج کر سکتے بشرطیکہ ہم روحانی طور پر مضبو ط ہوں لہذا ہمیں خود کو مضبو ط و مستحکم بنا نے اور بدلنے کیلئے اپنی سوچ اور طرز فکر کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا اپنی ذات سے لے کر کائنات تک ہر انقلاب کی بنیاد سوچ اور طرز فکر ہی ہے جس کے تحت ہمارے تمام اعمال اور کام انجام پا تے ہیں۔

ممتا ز سیا سی و سماجی رہنمائئو یو سی ناظم علی اکبر کا چھیلو اور حقو ق صارفین کے علمبرادر شکیل اے بیگ کا مو قف تھا کہ انسا ن کوئی برا نہیں ہو تا اسے اسکے کام اور عمل اچھا یا برا بنا تے ہیں اسی طرح کوئی بھی مریض نفرت کے قابل نہیں خواہ اسکا تعلق ایڈز کے مرض کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، ہمیں ہر انسان اور ہر مریض کی فلاح اور اچھائی کیلئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ برا نسان اچھا اور مریض تند رست ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ رویے بہت اہمیت رکھتے ہیں ہمارے رویے اور سلوک ہی دوسرے لوگوں میں تبدیلیا ں پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :