ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 فروری سے شروع ہوگی

پیر 6 فروری 2017 11:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 سے 12 فروری تک ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے بتایا کہ سائیکلنگ ریس کا پہلا مرحلہ 10 فروری کو پشاور سے اسلام آباد، دوسرا مرحلہ 11 فروری سے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ 12 فروری سے ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک ہوگا جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :