گھریلو حالات سے تنگ ایک نوجوان اور کمسن لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی‘ ایک جاں بحق ، بچی کی حالت نازک

پیر 6 فروری 2017 13:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) یہاں نواح میں گھریلو حالات سے تنگ ایک 38سالہ نوجوان نیاز احمد نے اور 15سالہ لڑکی نے زہر پی لیا ، نوجوان جاں بحق جبکہ 15سالہ لڑکی کی حالت ہسپتا ل میں نازک ہے۔

(جاری ہے)

فرید کالونی پاکپتن روڈ کے فلک شیر کے 38سالہ بیٹے نیاز احمد کا گھریلو مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر والدین نے ڈانٹا جس پر دلبرداشتہ ہو کر نیاز احمد نے گندم میںرکھنے والی گولیاں کھالیں جس سے وہ بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

چک 9-111ایل کے سمیع احمد کی 15سالہ بیٹی سعدیہ کو اس کی ماں نے گلی میں جا کر بچوں کے ساتھ کھیلنے سے منع کیا تو وہ باز نہ آئی اور وہ گھر سے نکل کر گلی میں جا کر بچوں کے ساتھ کھیلتی رہی ماں نے سرزنش کی جس پر سعدیہ نے گھر میں پڑی ہوئی کیڑے مار زہریلی سپرے پی لی جسے سول ہسپتال ساہیوال بیہوشی کی حالت میں لایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :