لاہور، رفیع پولو کپ کا ٹائٹل مقابلہ اولمپیا نے جیت لیا

پیر 6 فروری 2017 13:47

لاہور، رفیع پولو کپ کا ٹائٹل مقابلہ اولمپیا نے جیت لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) ریس کورس پولو کلب میں رفیع پولو کپ فائنل میں احسن اینڈ کو کا اولمپیا سے جوڑ پڑا۔ زبردست مقابلہ ہوا، جوش و خروش بھی خوب تھا۔ اولمپیا کی ٹیم نے ایک گول کی برتری پائی، میچ کے آخر تک دھاک بٹھائی اور حریف ٹیم کے حصے میں شکست آئی۔

(جاری ہے)

کھیل میں کتنی مہارت اور کتنی ذہانت کام آتی ہے جوشیلے کھلاڑیوں نے سب بتا دیا۔ پولو فائنل میں شوبز اسٹار فلمسٹار ریشم اور نور کے علاوہ اداکار احسن خان کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے جبکہ وزیر خوراک بلال یاسین کی شرکت خاص تھی۔ گھوڑوں کی ٹاپوں پر کھلاڑیوں کو پھرتیوں کو دیکھ کر تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :