کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا کارندہ اور نارتھ ناظم آباد سے ملزم پکڑا گیا

پیر 6 فروری 2017 14:55

کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا کارندہ اور نارتھ ناظم آباد سے ملزم پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم فاروق عرف فرحان دادا کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے مہاجر کیمپ میں ایک شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :