ْوزیر مال آزاد کشمیر وچیئرمین مجلس قائمہ سردار فاروق سکندرکی زیر صدارت مجلس کا اجلاس

آزاد جموں وکشمیر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2016 ء پر چیمبر آف کامرس سے بھی تجاویز حاصل کر کے دوبارہ کمیٹی میں پیش کرنے ‘ آزاد جموں وکشمیر منگلہ ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ایکٹ 2016ء کومتفقہ طور پر ایوان سے منظور کرانے کی سفارش

پیر 6 فروری 2017 14:57

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) سردار فاروق سکندروزیر مال آزاد کشمیر وچیئرمین مجلس قائمہ کی زیر صدارت مجلس کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معزز ممبران کمیٹی چوہدری محمد سعید،چوہدری محمد مسعود خالد، ،ملک محمد نواز،راجہ محمد صدیق خان ،میاں محمد یاسر رشید ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین اور دیگراعلیٰ آفیسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں مسودات قوانین " آزاد جموں وکشمیر لینڈایکوزیشن ایکٹ 2016ء اور" آزاد جموں وکشمیر منگلہ ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ایکٹ 2016ء پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور کمیٹی نے آزاد جموں وکشمیر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 2016 ء پر چیمبر آف کامرس سے بھی تجاویز حاصل کر کے دوبارہ کمیٹی میں پیش کرنے اور آزاد جموں وکشمیر منگلہ ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ایکٹ 2016ء کومتفقہ طور پر ایوان سے منظور کرانے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :