لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء کل سے شروع

ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کر دیا گیا ،انتظامات مکمل ، ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا

پیر 6 فروری 2017 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء کل (منگل ) سے شروع ہو گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ہائی گول ایونٹ کے پہلے بڑے 12 گول کے اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا ہے۔ عرفان علی حیدر کا کہنا تھا کہ جس طرح آخری ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اس سے پولو کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پولو زندہ دلان لاہور کا مقبول ترین کھیل ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس ، حبیب بینک /نیوایج اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں باڑیز، آرمی اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز منگل پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کامقابلہ حبیب بینک /نیوایج کی ٹیم سے دوپہر دو بجے ہوگا۔

دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ آرمی سے ہوگا۔ بدھ آٹھ فروری کو دوپہر دو بجے پول اے میں سے ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ تین بجے پول بی کی ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ جمتہ المبارک کو پول اے سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ماسٹر پینٹس جبکہ پول بی میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔ اتوار 12 فروری کو سب سڈری اور مین فائنل کھیلے جائیں گے۔

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء میں شامل چھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب رضا کا کہنا تھا کہ فیصل بینک کا شکریہ انہوں نے پچھلے سال بھی ٹورنامنٹ سپانسر کیا تھا اور اس سے بھی 12 گول کا بہترین ٹورنامنٹ سپانسر کر رہے ہیں۔پول اے سے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، میر شعیب احمد، راجہ سمیع اللہ اور خوان کروز لوساڈا ، حبیب بینک /نیوایج کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، خوان جوز ڈائز البرادی اور حسام علی حیدر ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں محمد عامر صوفی، محمد حارث صوفی ، احمد علی ٹوانہ اور اینڈراس کرسپو شامل ہیں۔

پول بی کی ٹیموں میں باڑیز میں جمیل الرحمان باڑی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان اور جارک میرک، آرمی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، میجر عمر منہاس، میجر جنرل اسفند یار پٹودی اور مینول ٹوکولینو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، بلال حئی، راجہ تیمور ندیم اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :