فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ میں شامل چھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموںکا اعلان کردیا

پیر 6 فروری 2017 19:34

فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ میں شامل چھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموںکا ..
لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ 2017ء میں شامل چھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب رضا کا کہنا تھا کہ فیصل بینک کا شکریہ انہوں نے پچھلے سال بھی ٹورنامنٹ سپانسر کیا تھا اور اس سے بھی 12 گول کا بہترین ٹورنامنٹ سپانسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پول اے سے ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، میر شعیب احمد، راجہ سمیع اللہ اور خوان کروز لوساڈا ، حبیب بینک /نیوایج کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، خوان جوز ڈائز البرادی اور حسام علی حیدر ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں محمد عامر صوفی، محمد حارث صوفی ، احمد علی ٹوانہ اور اینڈراس کرسپو شامل ہیں۔ پول بی کی ٹیموں میں باڑیز میں جمیل الرحمان باڑی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان اور جارک میرک، آرمی کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، میجر عمر منہاس، میجر جنرل اسفند یار پٹودی اور مینول ٹوکولینو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، بلال حئی، راجہ تیمور ندیم اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :