بھارت کے سامنے نیوکلیئر پروگرام کو ادارہ برائے جوہری توانائی کے حفاظتی اقدامات کے تحت لایا جائے‘ کامران اختر

پیر 6 فروری 2017 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل تخفیف اسلحہ کامران اختر نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے سامنے نیوکلیئر پروگرام کو ادارہ برائے جوہری توانائی کے حفاظتی اقدامات کے تحت لایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق سٹریٹجک وژن انسٹی ٹیوٹ میں تخفیف اسلحہ کانفرنس پر ایف ایم سی ٹی ڈیبیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فزیکل مٹیریل کٹ آف ٹریٹی (ایم ایم سی ٹی) پر تخفیف اسلحہ کانفرنس میں بات چیت کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 8 ایٹمی ری ایکٹرز بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی کے حفاظتی اقدامات کے تحت نہیں ہیں، یہ خدشہ موجود ہے کہ یہ ری ایکٹرز پلوٹونیم کی پیداوار کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں اور وہ کسی مرحلہ پر انہیں فوجی مقاصد کیلئے صرف کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی ایسی چیز کیلئے نہیں کہا جانا چاہیے جو اس کے سٹریٹجک مفاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :