کامونکے،کمسن بچی چولہے پر پڑے گرم پانی میں گرکر جھلس گئی

پیر 6 فروری 2017 20:58

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) گھر میں کھیلتی ہوئی کمسن بچی چولہے پر پڑے گرم پانی سے بھرے برتن میں گرکر جھلس گئی۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گائوں ماڑی ٹھاکراں کے شہزاد کی چار سالہ بیٹی فجر امام گھر میں کھیل رہی کہ اچانک چولہے پر پڑے گرم پانی سے بھرے برتن میں گرکر جھلس گئی۔

(جاری ہے)

فجر امام کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :