جمشید دستی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اس کیخلاف تحریک جمع کرانے کااعلان کردیا

پیر 6 فروری 2017 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں ممبر اسمبلی جمشید دستی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ تحریک جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم میری قرار داد کی حمایت کریں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں انہوں نے کہ اکہ امریکہ دہشت گرد ملک ہے۔ جس کے تحت ایژک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے اسلامی ممالک کے ویزے بند کررہے ہیں امریکہ دہشت گرد مک ہے اور دہشتگرد ملکوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ اس حوالے سے اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے اس پار پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔ (عابد شاہ)