کشمیر پر قرارداد کی منظوری کے موقع پر نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور برجیس طاہر کی غیر حاضری پر احتجاج کرتے ہیں ، جمشید دستی

پیر 6 فروری 2017 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں ممبر اسمبلی جمشیددستی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے مذمتی قرارداد کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کشمیر کمیٹی چیئرمین مولانا فضل الرحمن اور وزیرامور کشمیر برجیس طاہر کی ایوان سے غیر حاضری پر احتجاج پراراکین نے ان کی تقریر کے دوران نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اجلاس میں کشمیر کی مذمتی قرار داد پر بحث کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ تین بڑوں کی ایوان سے غیر حاضری پر میں احتجاج کرتے ہوں انہیں ایوان میں ہونا چاہیے اس سے اقوامعالم میں بہتر پیغام جاتا۔ وزیراعظم نواز شریف کو ایوان میں حاضر ہونا چاہی کیونکہ اس سے کشمیری عوام میں بہتر پیغام جاتا۔ (عابد شاہ)