ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی نے جمشید دستی کو وارننگ جاری کردی

پیر 6 فروری 2017 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی نے جمشید دستی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سپیکر چیئر کا احترام کریں پیر کے روز جب کشمیر کے ہوالے سے مذامتی قرار داد پر بحث ہورہی تھی تو جمشید دستی نے کہا کہ آپ میرا نام ہمیشہ غلط لیتے ہیں یہ طریقہ درست نہیں ہے جسپر ڈپٹی سپیکر نے انہیں وارننگ دی اور کہا کہ وہ چیئر کا احترام کریں جمشید دستی نے کہا کہ مرا نام غلط نہ لیا کریں مرے نام کا احترام کیا کریں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :