ضلعی عہدیداربلدیاتی اداروں کے ضلعی چیئرمینوںسے ملاقاتیں کرکے پختون آبادیوں میں ترقیاتی کاموں اور صفائی کے معاملات کو حل کرانے کی کوشش کریں

عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لالا فضل کریم کی ہدایت

پیر 6 فروری 2017 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لالا فضل کریم نے ضلعی عہدیداروں کو احکاما ت جاری کیے ہیں کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ضلعی چیئرمینوںسے ملاقاتیں کرکے پختون آبادیوں میں ترقیاتی کاموں اور صفائی کے معاملات کو حل کرانے کی کوشش کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ان ہی کی صدارت میں اباسین ہا? س میں سندھ کابینہ سمیت ، مرکزی وضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس میں کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری قاسم جان ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرحمان تنولی ، مرکزی کمیٹی کے رکن محب اللہ ، بشیر احمد خان، زرباری خان حسن زئی ، مرکزی نائب صدر محراب گل اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری قموس گل خٹک نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر قاسم جان نے سابقہ کاروائی پیش کی اور ایجنڈا نکات پر روشنی ڈالی ، اجلاس میں جلات خان آکاخیل کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد منظور کی اور مئیر کراچی وسیم اخترکی پارٹی رہنما?ں سے ملاقات کی رپورٹ پیش کی گئی ، شرکائ نے مردم شماری وخانہ شماری کے مسئلے کو اہم قرار دیتے ہوئے تمام پختون باشندوں کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ باچا خان، ولی خان، اور اجمل خٹک کی برسی کے حوالے سے تقریبات کراچی وحیدرآباد میں منعقد کی جا ئینگی اور اسی سلسلے میں 12 فروری کو ضلع کورنگی کے تحت تقریب منعقد کی جائیگی جبکہ دیگر اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اپنے پروگرام کاشیڈول تیار کریں، اجلاس میں پارٹی ممبر وتنظیم سازی کے لیے ادریس دیشان کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا جن کے دیگر ممبران میں قادر خان ایڈوکیٹ ، ذین الدین محسود، یار محمد خان اور شیر نواب شامل ہیں اور اس کے ساتھ ہی تین رکنی اپیلٹ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا،تاکہ مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں کے مطابق ممبر وتنظیم سازی کی جاسکیں۔