فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ سمیت امریکا کی 97 ٹیک کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 فروری 2017 22:14

فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ سمیت امریکا کی 97 ٹیک کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2017ء) فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ سمیت امریکا کی 97 ٹیک کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی تو اس اقدام پر امریکا کی ٹیک کمپنیوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اب امریکی عدالت کے حکم پر یہ پابندی ہٹائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اس قسم کی کوئی پابندی عائد کر سکتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ سمیت امریکا کی 97 ٹیک کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیگریشن پابندی کے باعث ان کمپنیوں کی کاروبار کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ ان کمپنیوں میں غیر ملکیوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جن کے سبب کمپنیاں پھل پھول رہی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے اقدامات سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :