غیرقانونی پٹرولیم و ایل پی جی گیس ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 11 افراد گرفتار، ایجنسیاں سیل

منگل 7 فروری 2017 11:29

رحیم یارخان۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر پٹرولیم اور ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے کاروبار کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ضلع بھر سے پولیس نے 11 ایجنسی مالکان کو گرفتارکرکے مصنوعات قبضہ میں لینے کے بعد ایجنسیاں سیل کردیں ،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں غیرقانونی طور پر پٹرولیم و ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 11ایجنسی مالکان کو حراست میں لیا اور ان کی پٹرولیم و ایل پی جی مصنوعات قبضہ میں یتے ہوئے ایجنسیاں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :