لیاری میں پولیس کا چھاپہ‘ملزم گرفتار‘ اسلحہ اور دستی بم برآمد

ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا‘ پولیس مقابلہ،بھتہ خوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کے مقدمات میں ملوث تھا

منگل 7 فروری 2017 11:32

لیاری میں پولیس کا چھاپہ‘ملزم گرفتار‘ اسلحہ اور دستی بم برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس نے چھاپا مارا ہے جس کے دوران عزیر بلوچ گروپ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میںگینگ وارملزم عبدالسلام بلوچ گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ملزم عبدالسلام بلوچ کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور آپریشن کے بعد سے ماڑی پور میں روپوش تھا۔ ملزم پر پولیس مقابلہ،بھتہ خوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کے مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :