گراس روٹ لیول کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے، متاہر سہیل

کھلاڑیوں کی بھر پور تربیت اور رہنمائی کی جائے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں،بیڈ منٹن کوچ

منگل 7 فروری 2017 11:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) بیڈمنٹن کوچ متاہر سہیل نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سویٹ ہوم میں سپرنو کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کی بھر پور تربیت اور رہنمائی کی جائے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، سہیل متاہر جو کہ سپورٹس ہائوس راولپنڈی کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میںکھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنائے جائے جو کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کھیلوں کے میدانوں کا قائم خوش آئند بات ہے اور اس کا کریڈٹ پنجاب سپورٹس بورڈ کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباس کو جاتا ہے،ایک اور سوال کے جواب میں متاہر سہیل نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ، سیاست سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ملک و قوم کا بھی نقصان ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ہمیں تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے نہ کہ ان کی راہ میں رکاوٹ بننے، اس کیلئے سپورٹس آرگنائزرزاور کھلاڑیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا-

متعلقہ عنوان :