دو روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹ سائیکلنگ ریس کل شروع ہوگی

منگل 7 فروری 2017 12:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹ سائیکلنگ ریس کل بدھ سے پشاور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت نے بتایا کہ ایونٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :