معاذ اللہ، غلاف کعبہ کے قریب خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 فروری 2017 12:39

معاذ اللہ، غلاف کعبہ کے قریب خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 فروری 2017ء) :معاذ اللہ ، امت مسلمہ کے قبلہ خانہ کعبہ کے غلاف کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے.۔ سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ میں موجود ایک مسلمان طواف کر رہا تھا ۔ چوتھے طواف کے دوران اس شخص نے ایک دوسرے شخص کو یمنی کاﺅنٹر کے قریب خانہ کعبہ کے غلاف کے بالکل قریب اپنے اوپر اور غلاف کے اوپر پٹرول چھڑکتے ہوئے دیکھا۔

شہری غازی درویش کا کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر اس شخص کو دبوچ لیا اور پاس موجود سکیورٹی فورسز کو بُلایا جنہوں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے بیورو آفس منتقل کر دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ گرفتار کیے گئے شخص نے خود کو خانہ کعبہ کے سامنے آگ لگانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹس فیس بُک اور ٹویٹر پر اس شخص کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہے ۔

البتہ تاحال اس معاملے سے متعلق وثوق سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔سعودی فورسز نے ملزم سے تفتیش کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

دوسری جانب ٹوئیٹر پر صارفین اس خبر پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کی حتمی رپورٹ سامنے لائی جائے، اور اس بدبخت شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے.

متعلقہ عنوان :