لیاری میں پولیس کا چھاپا،ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

منگل 7 فروری 2017 13:42

لیاری میں پولیس کا چھاپا،ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرکے عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے گینگ وار کو گرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرلیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی کی اورگینگ وارملزم عبدالسلام بلوچ کوگرفتار کرلیاہے۔

ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ملزم عبدالسلام بلوچ کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور آپریشن کے بعد سے ماڑی پور میں روپوش تھا ۔ ملزم پولیس کومقابلہ،بھتہ خوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :