بحیرہ روم میں ڈیڑھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، اٹلی

منگل 7 فروری 2017 13:45

بحیرہ روم میں ڈیڑھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) اطالوی حکام نے کہاہے کہ گزشتہ ویک اینڈ پر بحیرہ روم میں پندرہ سو سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈز نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ لیبیا سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والے یہ مہاجرین خستہ حال کشتیوں پر سوار تھے۔ ان میں سے چھ سو کے قریب مہاجرین کو ہفتے کے روز بچایا گیا جبکہ چھ مختلف آپریشن کرتے ہوئے نو سو سے زائد مہاجرین کو اتوار کے روز سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی لیبیا اور اٹلی نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد غیرقانونی ترک وطن کے اس سلسلے کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :