اسرائیلی فوج کے دو روز میں غزہ کے مختلف مقامات پر 14 فضائی حملے

منگل 7 فروری 2017 15:02

اسرائیلی فوج کے دو روز میں غزہ کے مختلف مقامات پر 14 فضائی حملے
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) اسرائیلی فوج نے دو روز میں غزہ کے مختلف مقامات پر 14 فضائی حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کو غزہ میں 14 میزائل داغے ہیں جن کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں اور کثیر تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنرڈ نے دعوی کیا ہے کہ حملے پیر کی صبح کے وقت آشقیلون شہر کے جوار پر کئے گئے راکٹ حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں تاہم غزہ کی پٹی کے فلسطینی گروپوں میں سے کسی نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :