پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی بارے وزارت اطلاعات و نشریات کو خط لکھ دیا

بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے کسی کو کوئی استثنیٰ نہ دیا جائے،وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کو کشمیر پالیسی کی تیاری پاکستان سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کرنے کیلئے سفارشات بھی جلد بھیج دی جائیں گی، خط کا متن

منگل 7 فروری 2017 18:58

پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی بارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی اور کسی کو اس بارے میں استثنیٰ نہ دینے کے بارے میں خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی طرف سے وزارت اطلاعات و نشریات کو خط لکھ دیاگیا۔منگل کو یہ خط خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد نسیم کی طرف سے سیکرٹری وزارت اطلاعات کو لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کشمیر کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی سفارشات سے متعلقہ وزارتوں کو آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،گذشتہ روزخصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ڈی جی نے ان سفارشات کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے کہ ملک میں نا صرف بھارتی فلموں کی نمائش پر مستقل پابندی عائد کی جائے بلکہ اس حوالے سے کسی کو کوئی استثنیٰ بھی نہ دیا جائے،وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کو کشمیر پالیسی کی تیاری پاکستان سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کرنے کیلئے سفارشات بھی جلد بھیج دی جائیں گی۔…(خ م+ا ع)