2013کے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوںکو پورا کیا جا رہا ہے ، ہماری جماعت جلسے جلوس میں کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کر تی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما بیگم عشرت اشرف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 2013کے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا جا رہا ہے ، ہماری جماعت جلسے جلوس میں کسی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کر تی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے 2013کے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل ہم نے کی ہے ، ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، انشاء اللہ2018اندھیروں کے خاتمے کا سال ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی جبکہ عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس میں سیاسی رہنمائوں کی طرف سے غیر پارلیمانی الفاظ کااستعمال درست نہیں ہے ، ہماری جماعت اسی طرح کے الفاظ کے حق میں نہیں ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :