غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں: مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام کی وضاحت

muhammad ali محمد علی منگل 7 فروری 2017 19:29

غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں: مسجد الحرام ..

مکہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام نے وضاحت کی ہے کہ غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق غلاف کعبہ کو جلانے کی کوشش کی افواہوں پر مسجد الحرام کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ظاہری طور پر خودسوزی کی کوشش کرنے والا نفسیاتی مریض لگتا ہے۔ واقعہ پیرکی رات کو خانہ کعبہ کے قریب پیش آیا تھا۔ مسجدالحرام میں سعودی سیکیورٹی اہکاروں نے خودسوزی کی کوشش کوبروقت ایکشن میں آتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :