رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ڈی پی اور مظفر گڑھ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دیدی

منگل 7 فروری 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ڈی پی اور مظفر گڑھ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جمشید دستی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ میرے حلقے میں شہناز نامی خاتون نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کر لی ہے اور خاتون کی خود سوزی کی واحد وجہ پولیس کا رویہ ہے ،پولیس نے تشد واقع میں ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے مدعی کیخلاف کارروائی شروع کردی تھی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی پی اور مظفر گڑھ نے کرپٹ افسران کو مختلف تھانوں میں تعینات کر رکھا ہے اور ڈی پی او افسران سے ماہانہ پانچ سے آٹھ لاکھ منتھلی وصول کرتے ہیں ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مظفرگڑھ میں پولیس نے کرپشن کی اتنہا ء کر دی ہے اور کئی خواتین پولیس کے رویے سے تنگ آ کر خود سوزی کر چکی ہیں ،اس معاملے پر آئی جی پنجاب سمیت ہر فورم پر آواز اٹھا ہیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی سپریم کورٹ مظفر گڑھ میں پولیس کے معاملات پر ازخود نوٹس لے کر وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کرے ۔