تھائی لینڈ میں پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کے تین پراسیکورٹرز کے واقعہ کی رپورٹ صوبائی حکومت کو فراہم کردی گئی

منگل 7 فروری 2017 20:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) تھائی لینڈ میں پراسیکویشن ڈیپارٹمنٹ کے تین پراسیکورٹرز کو ہونے والے واقعہ کی رپورٹ صوبائی حکومت کو فراہم کر دی گئی ہے ۔ غیر ملکی این جی او کے تعاون سے گریڈ سترہ میں بھرتی ہونے والے پبلک پراسیکورٹرز کو تربیت کے لئے تھائی لینڈ بھیجوایا گیا ہے جہاں سے تین پبلک پراسیکورٹرز کو مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے ابتدائی طورپرتینوں پبلک پراسیکورٹرز کو کام سے روک دیاگیا اور واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ میں تربیت پر موجود دیگر پبلک پراسیکورٹرز اور ہو ٹل کی انتظامیہ سے فون پررابطہ کیا گیا تھا اور ان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں پبلک پراسیکورٹرز کے حوالے سے اب تک ہونے والی تحقیقات کے بارے میں صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :