خانہ کعبہ کے قریب ایک شخص کی پٹرول کے ذریعے خود سوزی کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا

اس شخص کا ذہنی توازن درست دکھائی نہیں دے رہا،معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائینگی ، سکیورٹی حکام

منگل 7 فروری 2017 20:49

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب ایک شخص نے پیٹرول کے ذریعے خودسوزی کی کوشش کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کرلیا۔سعودی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 'بظاہر اس شخص کا ذہنی توازن درست دکھائی نہیں دے رہا'۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 40 سالہ شخص کو عازمین اور سیکیورٹی گارڈز خانہ کعبہ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :