لیاری میں پولیس کا چھاپہ، ملزم گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد

منگل 7 فروری 2017 22:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرکے عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی کی اورگینگ وارملزم عبدالسلام بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم عبدالسلام بلوچ کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور آپریشن کے بعد سے ماڑی پور میں روپوش تھا۔ ملزم پولیس کو مقابلہ، بھتہ خوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :