حافظ آباد، سکھیکی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں2ملزمان گرفتار

منگل 7 فروری 2017 22:24

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) حافظ آباد کے نواحی قصبہ سکھیکی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میںپولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کی رہائشی سونیا بی بی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ محلہ فاضل پورہ میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لئے آئی جہاں اس سے ملزم ندیم عباس اور اسکے دوست عثمان نے زبردستی زیادتی کی۔جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :