رینجرز کسی مخصوص زبان بولنے والوں کے خلاف نہیں،اردو بولنے والوں کے خلاف آپریشن کا تاثر درست نہیں،جرم کا تعلق کسی زبان سے نہیں،کراچی آپریشن کسی دبائو کے بغیر منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 92فی صد کمی آگئی ، تین سال میں بھتہ خوری میں 93فیصد کمی ہوئی، کامیابی کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے ،جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنائی جائے گی

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا سیمینار سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 22:53

رینجرز کسی مخصوص زبان بولنے والوں کے خلاف نہیں،اردو بولنے والوں کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ رینجرز کسی مخصوص زبان بولنے والوں کے خلاف نہیں،اردو بولنے والوں کے خلاف آپریشن کا تاثر درست نہیں،جرم کا تعلق کسی زبان سے نہیں،کراچی آپریشن کسی دبائو کے بغیر منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 92فی صد کمی آگئی ، کامیابی کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے ۔

وہ منگل کو جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جنیٹک انجینئرنگ میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے کہاکہ پاکستان کادفاع اور کراچی کا امن اولین ترجیح ہے،رینجرز کسی مخصوص زبان بولنے والوں کے خلاف نہیں،اردو بولنے والوں کے خلاف آپریشن کا تاثر درست نہیں،جرم کا تعلق کسی زبان سے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے،حالیہ امن تک پہنچنے کیلئے قربانی دی،کراچی آپریشن کسی دبائو کے بغیر منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ڈی جی رینجرز نے کہاکہ تین سال میں بھتہ خوری میں 93فیصد کمی ہوئی۔ کامیابی کیلیے عوام کا تعاون ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے اور معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنائی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے باہمی تعاون سے کراچی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔میجر جنرل محمد سعید نے مزید کہا کہ منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں،طلبا اس ملک کا مستقبل ہیں،انہی نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :