اجمل خٹک کی ساتویں برسی اکوڑہ خٹک میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

منگل 7 فروری 2017 22:30

نوشہرہ۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر ، پشتو کے ممتاز شاعر ، ادیب ، مفکر اور صحافی اجمل خٹک کی ساتویں برسی اکوڑہ خٹک میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اجمل خٹک کے مزار پر اجمل خٹک کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں ملک بھر خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے شعراء کے وفود نے شرکت کی۔

برسی کی تقریب میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ، عبدلطیف آفریدی ایڈوکیٹ اور پارٹی کی دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔تقریب کے اغاز میں اے این پی کے میاں افتخار حسین عبدالطیف ایڈوکیٹ اور دیگر شعراء نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی برسی کی تقریب دوحصوںپر مشتمل تھی پہلے حصے میں قرآن خوانی اور دوسرے حصے میں مشاعرہ اور مکالے پڑھے گئے جس میں اجمل خٹک کی خدمات کوسراہا گیا۔

(جاری ہے)

اوراس کی خود داری اور پختون قوم کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب میںمحمد جان جہانگیر، شمس بونیری،شری انگل یونیورسٹی کے پروفیسردانش،بلوچستان کے خان زمان کاکڑ ڈاکٹرعرفان خٹک، خان محمد تنہا سمیت سینکڑوں شعرا ء نے اپنا کلام اور ادیبوں نے اپنے مکالے پیش کرکے اجمل خٹک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کی صدارت عبدالطیف افریدی ایڈوکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :