خانہ کعبہ میں شخص کی خودکُشی کی کوشش ؛ خانہ کعبہ کی صفائی کر دی گئی ، ویڈیو جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 11:49

خانہ کعبہ میں شخص کی خودکُشی کی کوشش ؛ خانہ کعبہ کی صفائی کر دی گئی ، ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : خانہ کعبہ میں گذشتہ روز ایک شخص نے خانہ کعبہ کے سامنے ہی خود کو آگ لگا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی تھی جسے ایک عمرہ زائر کی نشاندہی پر فوری طور پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے بیورو آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ شخص کی خود کُشی کی کوشش کے بعد خانہ کعبہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی سطح کو بھی صاف رک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ خانہ کعبہ کی انتظامیہ کے دو افراد خانہ کعبہ کی صفائی میں مصروف ہیں۔ سعودی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے خود کو گیسولین چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی لیکن اس شخص کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ خانہ کعبہ کی سکیورٹی پر مامور ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص ذہنی طور پر بیمار معلوم ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کی صفائی کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :