رینجرز کا شاہ فیصل کالونی، جمشید ٹاون اور لیاری میں آپریشن، 6 ملزمان گرفتار، 2 کا تعلق سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ سے ہے

بدھ 8 فروری 2017 16:36

رینجرز کا شاہ فیصل کالونی، جمشید ٹاون اور لیاری میں آپریشن، 6 ملزمان ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران6 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحلہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے شاہ فیصل کالونی، جمشید ٹاون اور لیاری کے علاقوں میں دوران آپریشن 6 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 2 کا تعلق سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایل جی ڈبلیو اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :