محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ کی پنشن سے محروم

گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کا شدید احتجاج

بدھ 8 فروری 2017 18:32

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ کی پنشن سے محروم ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کو دو ماہ سے پنشن نہ مل سکی ہے محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور فاقہ کشی تک نوبت پہنچ گئی ہے مگر محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ پنشن نہ ملنے سے گھروں کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے فیسیں نہ دینے کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ہے مسلم لیگ ن جو گڈ گورننس کی دعویدار ہے وہ ہمیں ہمارا حق دلائے اور ہمیں بروقت پنشن کی ادائیگی کرے تا کہ گھر کا نظام چلایا جا سکے کیوں کہ ہمارا واحد زریعہ پنشن ہے جو حاصل کر کہ ہم اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ،محکمہ اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین راجہ حشمت و دیگر نے محکمہ اکلاس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ اکلاس کے پنشنرز کے حال پر رحم کرتے ہوئے بروقت پنشن کی ادائیگی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :