پی ایس ایل میں نئی چیزیں متعارف کرا رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں: رمیز راجہ

بدھ 8 فروری 2017 20:36

پی ایس ایل میں نئی چیزیں متعارف کرا رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) کرکٹ کے راجہ، رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اس بار پی ایس ایل میں نئی چیزیں متعارف کرا رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ ایونٹ پہلے سے بھی شاندار ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجہ نے بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے بارے میں پرجوش ہیں ، امید ہے پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں نئی چیزیں متعارف کرا رہے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین کیپ دی جائے گی جبکہ ہر میچ کے بہترین بائولر کو پرپل کیپ دی جائے گی۔۔