ملتان میٹروبس کا آڈٹ کرایا جائے ، قرضہ لے کر میٹرو بس بنانا ترقی نہیں‘ ارمغان صادق

بدھ 8 فروری 2017 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ارمغان صا د ق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملتان میٹروبس کا آڈٹ کرایا جائے ، قرضہ لے کر میٹرو بس بنانا ترقی نہیں ، لاہورکی میٹرو بس کے اخراجات کا ابھی تک کسی کوعلم نہیں ،حکمران بھی متضاد دعوے کرتے آئے ہیں،پورے پنجاب کی مخالفت کے باوجود لاہور میٹرو بس سروس شروع کی گئی یہ ہی رقم کسانوں پر خرچ کی جاتی تو ملک خوشحالی کی راہ پر چل نکلتا، اورنج لائن ٹرین میں بد عنوانی کے ثبوت روزانہ سامنے آتے ہیں لیکن حکمران نوٹس نہیں لیتے اورنج لائن ٹرین حکمرانوں کو پسندیدہ منصوبہ ہے لیکن ابھی تک اس منصوبہ میں اب تک بد عنوان کے لئے ثبوت سامنے آچکے ہیں ، حکومتی ادارے جب ٹھیکہ دار بن جائیں تو پھر شفافیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تمام فنڈز اورنج لائن پر لگا دئیے گئے ہیں اس کے باوجودابھی تک اس منصوبہ پر بہت سی سوالات اٹھ رہے ہیں عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں اور حکمران ایسے منصوبے بنا رہے ہیں جن سے عوام کوفائدہ نہیں ،حکمرا ن اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں ہے۔