پانامہ کیس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے مگر اختیارہم اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں ،ْ عدالت پر دبائو کیلئے جلسے کرتے ہیں ،ْ مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف کسی موقف پر نہیں ٹھہرتی، کبھی کہتے ہیں کمیشن نہ بنا توسڑکوں پر رہیں گے ،ْ اب کمیشن کی بات پرکہتے ہیں بائیکاٹ کریں گے ،ْگفتگو

بدھ 8 فروری 2017 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے مگر اختیارہم اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور عدالت پر دبائو کیلئے جلسے کرتے ہیں ،ْ تحریک انصاف کسی موقف پر نہیں ٹھہرتی، کبھی کہتے ہیں کمیشن نہ بنا توسڑکوں پر رہیں گے اور اب کمیشن کی بات پرکہتے ہیں بائیکاٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پانامہ کیس پر عدالتوں کو دبائوکے بغیر کام کرنے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہونے کے حالات نہیں ہیں اور نہ ہی پیدا کئے جائیں۔قومی اسمبلی میں ہونے والا جھگڑا حماقت تھی۔ یہی حرکتیں اسمبلی کے باہر بھی نظر آتی ہیں۔عمران خان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بیان پرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہر جگہ کا اپنا اپنا ٹرمپ ہوتاہے ۔