قومی اسمبلی ،85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل ،ْمبہم تفصیلات پر تمام ارکان سے اثاثوں کی وضاحت مانگ لی

عمران خان، چوہدری نثار، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، آفتاب شیرپائو ،ْ امیر حیدر ہوتی، شیخ آفتاب، شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

بدھ 8 فروری 2017 22:32

قومی اسمبلی ،85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل ،ْمبہم تفصیلات پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) قومی اسمبلی کے 85 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، الیکشن کمیشن نے مبہم تفصیلات پر تمام ارکان سے اثاثوں کی وضاحت مانگ لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق 85 ایم این ایز کو اثاثوں کی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ،ْجن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں عمران خان، چوہدری نثار، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، آفتاب شیرپائو ،ْ امیر حیدر ہوتی، شیخ آفتاب، شاہد خاقان عباسی، اکرم درانی، طارق فضل چوہدری اور غلام سرورشامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔