حکومت نے مہنگائی کا طوفان بھرپا کردیا ہے، اور کسی غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ حافظ زبیر کاردار

بدھ 8 فروری 2017 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان بھرپا کردیا ہے، اور کسی غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ،حکومت زندگی کے ہر محکمے اور شعبے میں ناکام نظر آتی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سے ہر انسان تنگ ہے اور حکومت کے وزیروں اور مشیروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت ہر انسان کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ غریب آدمی خوشحال ہوسکیں اور ملک ترقی کرے،آئندہ الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں اور کسی کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہ کریں، عوام نے جنرل الیکشن میں ووٹ دئیے شیر کو ،شیر نے عوام کا خون چوس لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :